OEP Licence No. OP&HRD/4501/RWP · Saudi Embassy Reg. 3988Lic. 4501/RWP · Reg. 3988Verify· Valid to 31/12/2026 · No sub-agents · Payment only at office/company account

پاکستانی کارکنوں کے لیے

بیرونِ ملک ملازمت کا محفوظ راستہ

ہم حکومتِ پاکستان سے لائسنس یافتہ ادارہ ہیں۔ یہاں آپ کو سیدھی بات ملے گی — کیا کرنا ہے، کون کرے گا، اور دھوکے سے کیسے بچنا ہے۔

مفت رجسٹریشن

ایک بار رجسٹر کریں — ملازمت آنے پر ہم خود رابطہ کریں گے

رجسٹریشن کا کوئی پیسہ نہیں۔ آپ کی معلومات صرف ہمارے اپنے دفتر میں رہتی ہیں — کسی ایجنٹ کو نہیں جاتیں۔

ضروری نہیں۔ PDF یا Word، زیادہ سے زیادہ 5 MB۔ سی وی نہیں ہے تو رجسٹریشن کر لیں اور واٹس ایپ پر بھیج دیں۔

سعودی عرب

اگر آپ کا ویزا آ چکا ہے

کفیل کا ویزا، ہمارا پروسیس۔ عام طور پر دس سے پندرہ دن — جب آپ کے کاغذات مکمل ہوں۔

۱
آپ کے کفیل کے پاس ویزا ہےکفیل سعودی عرب سے ویزا جاری کرتا ہے۔
۲
ہم وکالہ اور ای نمبر کرواتے ہیںیہ کام ہمارا ہے — آپ کو کہیں جانا نہیں پڑتا۔
۳
کفیل عقد عمل بھیجتا ہےکفیل ورک کنٹریکٹ (عقد عمل) چیمبر آف کامرس اور سعودی وزارتِ خارجہ سے تصدیق کروا کر اصل پاکستان بھیجتا ہے — اس کے بغیر ویزا نہیں لگتا۔
۴
آپ میڈیکل اور ٹریڈ ٹیسٹ کرواتے ہیںگامکا میڈیکل، نیوٹیک ٹیسٹ اور فنگر پرنٹ — یہ تین کام آپ کے ذمے ہیں۔
۵
ہم ویزا لگوا کر پروٹیکٹر کرواتے ہیںپاسپورٹ پر ویزا لگتا ہے اور حکومتِ پاکستان کی کلیئرنس ہوتی ہے۔
۶
فائل آپ کے ہاتھ میںکورئیر سے گھر منگوائیں یا دفتر سے خود لے جائیں۔
ایک بات صاف صاف — میڈیکل، ٹریڈ ٹیسٹ اور فنگر پرنٹ آپ کی اپنی ذمہ داری ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی فیل ہو جائے تو ویزا نہیں لگ سکتا — یہ نہ ہماری غلطی ہوتی ہے نہ کفیل کی۔
پیسے کی بات

کون سا خرچ کس کا ہے

ہماری فیس میں شامل
  • وکالہ
  • ای نمبر
  • ویزا اسٹیمپنگ
  • پروٹیکٹر
  • ایمبیسی کی سرکاری فیسیں
  • کورئیر
آپ کا اپنا خرچ
  • گامکا میڈیکل
  • نیوٹیک ٹریڈ ٹیسٹ
  • فنگر پرنٹ

یہ پیسے ان اداروں کو جاتے ہیں، ہمیں نہیں۔ ان کے ریٹ بدلتے رہتے ہیں — تازہ ریٹ ہم سے پوچھ لیں۔

ادائیگی کب؟ جب آپ کے کاغذات مکمل ہو جائیں۔ چاہیں تو ویزا لگنے پر دیں، چاہیں پروٹیکٹر پر، چاہیں فائل لیتے وقت — ہماری کوئی سخت شرط نہیں۔
دھوکے سے بچاؤ

یہ پانچ باتیں یاد رکھیں

بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر ہر سال ہزاروں لوگ لُٹتے ہیں۔ یہ اصول آپ کو بچائیں گے — چاہے آپ ہمارے پاس آئیں یا کہیں اور۔

  1. پیسے صرف کمپنی کے اکاؤنٹ میں یا دفتر میں دیں — کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں کبھی نہیں۔
  2. ہر ادائیگی کی رسید لیں۔
  3. ہمارا کوئی سب ایجنٹ اور کوئی دوسری برانچ نہیں ہے۔ کوئی کہے کہ وہ ہماری طرف سے ہے، تو پہلے ہم سے پوچھیں۔
  4. کوئی بھی ادارہ ویزے یا ملازمت کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔ جو گارنٹی دے، وہاں سے ہٹ جائیں۔
  5. اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ صرف دفتر میں دیں — واٹس ایپ پر تصویر بھیجنے سے پہلے ہم سے تصدیق کریں۔

ہمارا لائسنس حکومتِ پاکستان کی ویب سائٹ پر خود دیکھیں — beoe.gov.pk

ملائیشیا کے لیے؟ ملائیشیا کا کام ڈیمانڈ پر ہوتا ہے — جب کوئی ملازمت آتی ہے تو ہم اعلان کرتے ہیں۔ واٹس ایپ پر اپنا نام اور ٹریڈ بھیج دیں، ملازمت آنے پر ہم آپ کو اطلاع دیں گے۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔

سوال پوچھنے کا کوئی پیسہ نہیں لگتا۔

دفتر کھلا ہے پیر سے ہفتہ، صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک۔

رجسٹریشن مفت ہے۔ درخواست دینے کا مطلب ملازمت کی ضمانت نہیں۔

WhatsApp